حیدرآباد،22ستمبر(ایجنسی)گورنمنٹ گاندھی ہاسپٹل کے اندر ایک مین ہول سے ایک شخص کی نعش پائی گئی۔مین ہول میں نعش سرکے بل نیچے کی طرف تھی اور دونوں پیر
اوپر نظر آرہے تھے،وہاں سے گذررہے ایک میڈیا کے نمائندے نے پولیس کو اس طرف متوجہ کرایا۔بعدازاں پولیس نے اسے مین ہول سے باہر نکالا اور نعش کی تفصیلات معلوم کرنے میں مصروف ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص کا قتل ہوا ہے۔